بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہم سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ کیوں کریں؟ محمد فرقان فلاحی اس کائنات میں اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی مخلوقات پیدا فرمائی ہے ان میں سب سے بہتر اور اعلیٰ حضرت انسان کو بنایا ہےکہ اسے عقل و فہم اور شعور و سمجھ سے نوازا،جس کی بنا پر وہ اپنے نفع و نقصان کو سمجھ سکتا ہے اور اسی عقل و دانش کی وجہ سے اسے آخرت میں اپنی زندگی کے سلسلہ میں جوابدہ ہونا ہوگا،دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ذخیرۂ حدیث میں ایک بات یہ بھی ملتی ہے کہ دنیا میں آنے والا ہر انسان فطرت اسلام پر ہی پیدا ہوتا ہے اور پھر بعد میں اسے کسی اور رنگ میں رنگ دیا جاتا ہے،اس حدیث کی روشنی میں یہ حقیقت عیاں ہو جاتی ہے کہ ہر انسان میں فطری طور پر خیر وبھلائی موجود ہوتی ہی ہے کیونکہ اسلام خیر ہی کا منبع و سرچشمہ ہے، یہ اور بات ہے کہ دن اور رات کاٹتے کاٹتے انسان دیگر خارجی عناصر سے کچھ ایسا متاثر ہوجاتا ہے کہ اس کے قلب و روح پر گناہوں کی گرد و غبار بیٹھتی چلی جاتی ہے اوراس میں موجود خیر کا جذبہ دھندلا جاتا ہے۔ ان باتوں کو سامنے رکھیں تو یہ نتی...
Practical Islamic Guidance for Everyday Life