Posts

Showing posts from February, 2017

آمدنی کے حلال و حرام ذرائع اور ان کے اثرات

آمدنی کے حلال و حرام ذرائع اور ان کے اثرات محمد فرقان فلاحی           اس کائنات میں اللہ رب العزت نے جتنی بھی مخلوقات پیدا فرمائی ہیں ان کی ضروریات زندگی کی فراہمی کا ذمہ بھی اپنے اوپر لے رکھا ہے، جیسا کہ ارشاد الٰہی ہے:‘‘ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا ’’(ہود:۶)کہ اس نے روئے زمین پر موجود ہر جاندار مخلوق کے رزق کی ذمہ داری ہم نے لے رکھی ہے ،پھر ان تمام مخلوقات میں سے حضرت انسان کو دنیا میںاپنی خلافت و نیابت کے لیے منتخب فرماکر اسے کچھ خصوصی امتیازات سے نوازا کہ وہ دیگر مخلوقات سے ممتاز رہےاور اپنے منصب خلافت کے فرائض کو بہتر انداز میں انجام دے سکے، طریقۂ زندگی کو اعلیٰ معیار پر گزارنے کے لئے اسے شریعت اسلامیہ کی شکل میں ایک جامع نظام ِ حیات عطا فرمایا اور اس کی عملی مشق کےممکن ہونے کو بتانے کے لئے نبی خاتم المرسلین محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا ،جنہوں نے انسانیت کو زندگی کے ہر شعبہ میں ایک ایسا آسان اور ممکن العمل طریقہ سکھایا کہ رہتی دنیا تک اس پر عمل کرنے والا ناکامی و خسارہ سے محفوظ رہے گا، من جملہ ان تعلیمات کے ایک یہ بھی ہے کہ آپ ﷺ نے انسان