Posts

Showing posts from January, 2017

دعوتِ دین کے لئے مناسب طریقہ کا انتخاب

دعوتِ دین کے لئے مناسب طریقہ کا انتخاب محمد فرقان فلاحی         آپ ﷺکی ایک حدیث  میں یہ بات ملتی ہے  کہ اس کائنات میں آنے والا ہر انسان دین اسلام ہی پر پیدا ہوتا ہے پھر بعد کو اس کے ماں باپ اسے اپنے مسلک و مذہب کے سانچہ میں ڈھال دیتے ہیں، اس میں جہاں یہ بات پتہ چلتی ہے کہ عالم دنیا میں وجود پانے والا ہر انسان مذہب ِ اسلام کا پیروکار ہوتا ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو اللہ تعالیٰ کے یہاں قابل قبول ہوگا اور نجات کا ذریعہ بنے گا، خود قرآن کریم نے یہی پیغام دیا ہے: ‘‘ إِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللهِ الاِسْلَامُ  کہ اللہ تعالیٰ کے یہاں دین اسلام ہی کو قبول کیا جائے گا، اس حقیقت کے واضح ہو جانے کے بعد اس سوال کا پیدا ہونا فطری بات ہے کہ مذہب ِ اسلام ہی کوکیوں اتنا اہم قرار دیا گیا ہے کہ اسی کو معیار اور کسوٹی بنادیا گیا اور اس کے سوا تمام آسمانی مذاہب کو منسوخ کر دیا گیا، اس سوال کا جواب یقیناً یہی ہوگا کہ چونکہ مذہب اسلام آخری مذہب کی شکل میں ،حضرت محمد ﷺ آخری رسول اور نبی کے طور پر اور قرآن مجید آخری دستور کی حیثیت سے رہتی دنیا تک کے لئے الل

حفاظت کا نبوی نسخہ

Image

Daughters Are Blessings

Image

Dont forget your past...

Image

رسول اللہﷺنے غلطیوں کی اصلاح کیسے فرمائی

            رسول اللہﷺنے غلطیوں کی اصلاح کیسے فرمائی! محمد فرقان فلاحی           دنیا میں ایک عام دستور ہے کہ جب کسی انسان میں اچھے اوصاف زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں تواس کی تعظیم کے لئے سر خود بخود جھکا دئیے جاتے ہیں،اسی طرح جب کسی چیز میں اعلیٰ قسم کی عمدگی پائی جاتی ہے تو اسی کی جنس کی دوسری چیزوں پر اسے فوقیت دینے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کی جاتی ،بسا اوقات اس سلسلہ میں غلو اور مبالغہ اس حد تک پہونچ جاتا ہے کہ بعض وہ خامیاں جو شخصیت کو مجروح کردیتی ہوں یا کسی چیز کی افادیت کو گھٹا دیتی ہوں ان سے بھی آنکھیں موند لی جاتی ہیں،جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ جو  اوصاف اچھے ہیں ان کی تعریف و توصیف کی جائے اور جو باتیں غلط ہوں ان پر مناسب انداز میں نکیر کی جائے تاکہ شخصیت میں نکھار آئے اورانگلی اٹھانے کے لئے کوئی موقع باقی نہ رہے۔           اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اس دنیائے فانی میں نہ کوئی ملکی قانون اور نہ ہی کوئی انسانی تنظیم اس وصف کی حامل رہی ہے کہ وہ اجتماعی طور پر معاشرہ کو اخلاق حسنہ سے بھرنے اور رذائل سے پاک رکھنے کے جذبات سے اپنی کوشش ک

ہم سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ کیوں کریں؟

  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہم سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ کیوں کریں؟   محمد فرقان فلاحی           اس کائنات میں اللہ تعالیٰ نے جتنی بھی مخلوقات پیدا فرمائی ہے ان میں سب سے بہتر اور اعلیٰ حضرت انسان کو بنایا ہےکہ اسے عقل و فہم اور شعور و سمجھ سے نوازا،جس کی بنا پر وہ اپنے نفع و نقصان کو سمجھ سکتا ہے اور اسی عقل و دانش کی وجہ سے اسے آخرت میں اپنی زندگی کے سلسلہ میں جوابدہ ہونا ہوگا،دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ذخیرۂ حدیث میں ایک بات یہ بھی ملتی ہے کہ دنیا میں آنے والا ہر انسان فطرت اسلام پر ہی پیدا ہوتا ہے اور پھر بعد میں اسے کسی اور رنگ میں رنگ دیا جاتا ہے،اس حدیث کی روشنی میں یہ حقیقت عیاں ہو جاتی ہے کہ ہر انسان میں فطری طور پر خیر وبھلائی موجود ہوتی ہی ہے کیونکہ اسلام خیر ہی کا منبع و سرچشمہ ہے، یہ اور بات ہے کہ دن اور رات کاٹتے کاٹتے انسان دیگر خارجی عناصر سے کچھ ایسا متاثر ہوجاتا ہے کہ اس کے قلب و روح پر گناہوں کی گرد و غبار بیٹھتی چلی جاتی ہے اوراس میں موجود خیر کا جذبہ دھندلا جاتا ہے۔   ان باتوں کو سامنے رکھیں تو یہ نتیجہ اخذ کرنا غلط نہیں ہوگا کہ عقل و فہم کی بنیاد پر انسان کو